سندھ ہائیکورٹ : الیکشن دھاندلی سے متعلق سماعت کیلئے ٹربیونلز تشکیل

Feb 16, 2024 | 11:32:AM
سندھ ہائیکورٹ : الیکشن دھاندلی سے متعلق سماعت کیلئے ٹربیونلز تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتازجمالی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے صوبے بھر میں الیکشن پٹیشن کی سماعت کیلئے ٹربیونلز تشکیل دے دیئے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی ڈویژن کیلئے پرنسپل سیٹ ہائیکورٹ میں الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں الیکشن پٹیشن کی سماعت کیلئے دو بینچ تشکیل دیے گئے ہیں، بینچ ون جسٹس محمد کریم خان آغا اور بینچ ٹو جسٹس عدنان اقبال چوہدری شامل ہوں گے۔

 ضرورپڑھیں:11 بجے کی ہیڈ لائز
اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کریں گے جبکہ حیدرآباد ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس امجد علی سہتو کریں گے۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد سلیم جیسر کریں گے۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ نے الیکشن پٹیشن کی سماعت کیلئے ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے خط لکھا تھا۔اعلامیے کے مطابق ٹربیونلز انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے۔