الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Dec 16, 2023 | 22:07:PM
الیکشن کمیشن کا اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی پانچویں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے اور چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہونگے ،اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگیوں پر آر اوز کے فیصلے چیلنج ہوسکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ادارے 3 دن تک بند رکھنے کا اعلان