پی پی 206 ضمنی الیکشن۔۔ غیر سرکاری،غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کو شکست۔۔ ن لیگ نے سیٹ جیت لی

Dec 16, 2021 | 23:15:PM
نورین نشاط ڈاہا  ،رانا محمد سلیم،ضمنی املیکشن
کیپشن: نورین نشاط ڈاہا  ،رانا محمد سلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ہرا کر  سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق  2018ءمیں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن ہارنے والے رانا محمد سلیم نے 2021ء کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اپنی ہی پرانی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دی۔ پی ٹی آئی کی موجودہ امیدوار نورین نشاط ڈاہا کے شوہر 2018ء میں مسلم لیگ ن کے  امیدوار تھے اور الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔ نشاط ڈاہا کے انتقال کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ 

ضمنی الیکشن 2021ء میں نورین نشاط ڈاہا  نےپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ 

ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنا ووٹ میڈیا کو دکھایا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے ووٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند ۔۔پی ٹی اے کو احکامات جاری

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام پولنگ سٹیشنز پر لیگی امیدوار رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ ووٹ لیکر سے کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  تحریک لبیک پاکستان کے شیخ محمد اکمل 9678 ووٹ لے کر چوتھے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق حیدر 15233 ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر  آئے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف