طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔معروف میوزک پروڈیوسر سمیت نو افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈومینیکن ری پبلک میںجیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے میوزک پروڈیوسر سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:شام کی نجی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز کی کراچی آمد
تفصیلات کے مطابق ڈومینیکن ری پبلک میں نجی طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارہ حادثے میں پٹروریکا کے میوزک پروڈیوسر "فلو لا مووی" سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق حادثے میں میوزک پروڈیوسر کے فیملی کے افراد بھی شامل تھے ۔میوزک پروڈیوسر کا چارسالہ بچہ بھی حادثے میں چل بسا ۔
یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر حادثہ۔۔پائلٹ چل بسا