پی آئی اے کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، کیبن کریو سے زائد اوقات ڈیوٹی لینے کا انکشاف

Aug 16, 2023 | 10:59:AM
پی آئی اے کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، کیبن کریو سے زائد اوقات ڈیوٹی لینے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)پی آئی اے کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، کیبن کریو سے زائد اوقات ڈیوٹی لینے کا انکشاف ہواہے۔

کیبن کریو سے 12 کی بجائے 16 اور 18 گھنٹے کام لینے پر آئی ٹی ایف نے خط لکھ دیا،انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن نے پی آئی اے کو قوانین کی خلاف ورزی پر خط لکھا ۔

خط کے متن کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ کیبن کریو کیلئے بنائے گئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے،سرفیس ٹریولنگ کے قانون کی خلاف ورزی ہی کی وجہ سے سینیئر پرسر راشدہ مجید کی جان چلی گئی اور ثمینہ اورنگزیب شدید زخمی ہے.

ممبر کیبن کریو ایسوسی ایشن(پکا) کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں, آئی ٹی ایف کی پی آئی اے انتظامیہ کو بھی ہدایت جاری،آئی ٹی ایف نے سینیئر پرسر کی موت کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے.

آئی ٹی ایف نے سینیئر پر سر کی ناگہانی موت پر تعزیت بھی کی.

خط کے متن کے مطابق ہم نے بارہا سول ایوی ایشن پاکستان اور ایوی ایشن منسٹر کو کیبن کریو کے ساتھ زیادتی پر خطوط لکھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ’’بڑی خوشخبری‘‘