کورونا کے وار جاری۔۔مزید72افراد چل بسے

Aug 16, 2021 | 09:41:AM
کورونا کے وار جاری۔۔مزید72افراد چل بسے
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سےمزید 72 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  3 ہزار669نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 ہزار 218 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح تقریباً 6 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 478 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 88 ہزار 588 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 644 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 69 لاکھ 2 ہزار 15 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 15 ہزار 96 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار 545 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 12 ہزار 165 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 439ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 750 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 372 ہو چکی ہیں۔