ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنیوالے ارکان کے حوالے سے اہم خبر 

Apr 16, 2022 | 14:59:PM
 ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنیوالے ارکان کے حوالے سے اہم خبر 
کیپشن: ڈپٹی اسپیکر پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری تشدد کرنے والے اراکین اسمبلی سے متعلق کیا مشاورت کر رہے ہیں ؟ اہم خبر سامنے آگئی۔

 پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حکومتی اراکین کی جانب سے تشدد کے باعث اجلاس مزید تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔  دوست محمد مزاری نے تشدد کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی میں داخل ہوئے تو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ان پر لوٹے پھینکے اور پھر ان کو گھیرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔مشتعل  اراکین اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر پر تھپڑے ، لاتیں اور گھونسے برسائے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے کوشش کرتے ہوئے دوست محمد مزاری کو اسمبلی سے نکالا ۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی ۔حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ۔ تھپڑ مارے ،بال نوچے

دوست محمد مزاری نے اپنے قریبی حلقوں سے مشاورت کا آغاز کر دیاہے اور ان اراکین کی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں جنہوں نے دوست مزاری پر ہاتھ اٹھایا ۔ذرائع کے مطابق ان ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل بھی کیا جا سکتاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں کیا ہوا؟ ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کس نے کروایا۔ لیگی رہنما بتا دیا