نگران وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لے لیا

Sep 15, 2023 | 16:59:PM
نگران وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم نے  ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لے کر وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو نجکاری کا قلمدان دیدیا جبکہ فواد حسن فواد کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا گیا۔

اس سے قبل نجکاری کا قلمدان ڈاکٹر شمشاد اختر کے پاس تھا،فواد حسن فواد نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف   آج اٹھایا تھا۔

وزیر خزانہ کوکابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی  سےے ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے، کابینہ کمیٹی نے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی تشکیل نو کی منظوری  بھی دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراطلاعات سے پہلی پاکستانی خلا باز خاتون کی ملاقات

ذرائع کے مطابق کابینہ کی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کی سربراہی بھی وزیر نجکاری کریں گے ،نگران وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ،وفاقی وزراء 18,مشیر 3 اور معاونین خصوصی کی تعداد 5 ہے۔