پرفیوم کی خوشبو دیر تک چاہتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں

Sep 15, 2022 | 12:49:PM
پرفیوم کی خوشبو دیر تک چاہتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہم میں سے اکثر افراد دن بھر معطر رہنے کے لیے خوشبو کا استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ان طریقہ کار سے واقف ہیں جن کی مدد سے نہ صرف صحیح خوشبو کا انتخاب کیا جاسکتا ہے بلکہ پرفیوم کی خوشبو کو طویل وقت تک قائم بھی رکھا جاسکتا ہے-

جیسے ہمارے بال پرفیوم کے اسپرے کے لیے چند بہترین مقامات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ خوشبو کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ آپ کی حرکت کے ساتھ ارگرد کے ماحول کو بھی خوشبودار بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خوشبو بالوں کی جڑوں میں چلی جاتی ہے اور اس طرح خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے۔

اسی طرح جسم کے وہ حصے جہاں نبض کے پوائنٹ ہوتے ہیں یعنی جہاں رگیں جلد کے قریب ہوتے ہیں وہ مقامات حرارت خارج کرتے ہیں اور خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں گردن اور کلائیاں قابلِ ذکر ہیں۔

ایسے ہی اوپر بتائے گئے جسم کے حصوں پر اگر پرفیوم کے چھڑکاؤ سے قبل جیلی یا موئسچرائزر لگا لیا جائے تو بھی پرفیوم کی خوشبو طویل وقت تک قائم رہے گی- یہ طریقہ ایسے خاص مواقعوں کے لیے بہترین ہے جن پر آپ دن بھر مصروف رہتے ہیں- موئسچرائرز آپ کے پرفیوم کی خوشبو کو طویل زندگی فراہم کرتے ہیں-

یہ بھی پڑھیے: خوبصورت جلد کے لیے کیسی اسکن کیئر روٹین اپنائی جائے؟