ٰکرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ، افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

Oct 15, 2023 | 15:33:PM
ٰکرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ، افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 69 رنز سے  شکست دے دی۔

افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔

اتوار کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،  گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا،اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان  پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر  ابراہیم  کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد  نئے آنے والے بیٹر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے جبکہ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ اسٹون نے 19 رنز پر آؤٹ کیا۔تاہم اکرام علی نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، اس کے علاوہ راشد خان نے 23 اور مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔یوں افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے، انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر گری جب جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمن کا شکار بنے، ڈیوڈ ملان 32، کپتان جوز بٹلر 9، لیام لیونگ سٹون اور سیم کرن 10،10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست، قصوروار کون؟ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ شعیب اختر نے بتا دیا