مہنگائی کا نیا ریلا۔۔گھی کی قیمت میں 109روپے فی کلو اضافہ

Oct 15, 2021 | 15:06:PM
 مہنگائی کا نیا ریلا
کیپشن: یوٹیلٹی سٹورز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ،پٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،مختلف برانڈز کا گھی 15 سے 49 روپےکوکنگ آئل  14  سے 110 روپے فی لیٹر  تک مہنگا۔

تفصیلات کے مطابق کپڑے دھونے کے 2 کلو پاؤڈر کی قیمت میں 10 سے21 روپے،باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت میں 20 روپے ،جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم 10 روپے تک مہنگی کردی گئی ۔

کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے ،ایک لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت 41 روپے،شیمپوز کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ،نہانے کی صابن کی 60 گرام قیمت میں 15 روپے تک اضافہ کر دیا گیا  جبکہ ہینڈ واش کی 228ملی لیٹر قیمت 9 روپے تک بڑھادی گئی ۔

شربت کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 40 روپے،اچار کی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی جبکہ نوڈلز اور کیڑے مار ادویات بھی مہنگی کر دی گئی ،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:      احد رضا میر کی والدہ کا انٹرویو میں دلچسپ انکشاف