عجب زمانہ۔۔کرایہ دار سے تنگ آکر مالک مکان نے پھندہ لے لیا،ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج

Oct 15, 2021 | 13:51:PM
،ناگپور، بھارت ، خودکشی
کیپشن: (فائل فوٹو)مردہ خانہ میں لاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت میں  کرایہ دار کی دھمکیوں سے تنگ آکر مالک مکان نے خودکشی کرلی۔  اس المناک واقعے کے ایک ہفتے کے بعد سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل  ہو گئی اور  اچانک مالک مکان کی خودکشی کا ویڈیو منظر عام پر آنے پر ناگپور میں خوف و ہراس پھیل گیا،  مقامی پولیس کو بھی ہوش آیا اور انہوں نے خودکشی کرنے والے شخص کے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ برآمد کرکے تفتیسش شروع کر دی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق  کورونا وبا کے دوران حکومتوں نے مکان مالکان سے رحم دلی اور انسانیت کے ساتھ مثبت برتاؤ کی توقع کی تھی اور اپیل کی تھی کہ اگر کرایہ دار کورونا کے دوران کرایہ ادا نہیں کر سکتا تو مالک مکان کرایہ دار کو پریشان نہ کریں، لیکن بھارت کے شہر ناگپور میں تو اس کے بالکل برعکس واقعہ سامنے آیا ہے اور یہ انتہائی حیران کرنے والا سانحہ ہے۔ کرایہ دار نے مالک مکان کو اتنا ہراساں کیا کہ آخر کار مالک مکان نے خودکشی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق، مکان مالک نے پہلے موبائل میں خودکشی کا ویڈیو بنایا۔ ساتھ ہی خود کشی نوٹ لکھ کرگلے میں پھندا لٹکا کر خودکشی بھی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق ناگپور کے جھری پھاٹا تھانہ علاقے میں خودکشی کرنے والے مالک مکان کا نام مکیش سریچند رجوانی ہے۔ رجوانی نے مئی 2019 میں مکان کرایہ پر راجیش کھیتیا کو دیا تھا، کچھ دنوں کے بعد راجیش نے اپنے بھائی مولچند کی مدد سے مالک مکان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ دونوں ناگپور کارپوریشن اور ناگپور امپرومنٹ ٹرسٹ میں گھروں کی غیر قانونی تعمیر کی شکایات کے بارے میں بلیک میل کرتے رہتے  اور بدلے میں بھارتی کرنسی میں چار سے پانچ لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ اچانک مالک مکان کی خودکشی کا ویڈیو منظر عام پر آئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ وائرل ویڈیو جھری پھاٹا تھانے تک بھی پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور گھرکی تلاشی لی گئی اور خودکشی کا نوٹ بھی ملا۔ پولیس نے کرایہ دار اسکے بھائی  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم دونوں ملزم مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کا کیا بنے گا۔۔ 20 اکتوبر تک انتظار فرمائیں