پیٹرولیم منصوبوں کیلئے 423.726 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

Nov 15, 2023 | 23:17:PM
پیٹرولیم منصوبوں کیلئے 423.726 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی، وزیر تجارت، وزیر نجکاری، وزیر آئی ٹی، وزیر پاور، وزیر صحت ، مشیر خزانہ اور چیئرمین ایس ای سی پی نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غورکیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشات پر مزید غور کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے، کتنی رقم ملے گی ؟ جانیے

وزارت صحت کو مناسب اور منصفانہ سفارشات اگلے اجلاس میں لانے کی ہدایت کی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے پر صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ بات چیت کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں یوریا کھاد کی درآمد کی وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر بھی غور ہوا جبکہ پیٹرولیم ڈویژن منصوبوں کیلئے 423.726 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔