کرکٹ ورلڈ کپ: سیمی فائنل مقابلوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

Nov 15, 2023 | 09:25:AM
کرکٹ ورلڈ کپ: سیمی فائنل مقابلوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، آئی سی سی کے مطابق 13 ویں مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے روڈ ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اوور میں 6 وکٹیں، ریکارڈ بن گیا

پہلے سیمی فائنل میں تھرڈ امپائر ویسٹ انڈیز کے جوئل ولسن ہوں گے ،جنوبی افریقا کے ایڈرین ہولڈ سٹاک چوتھے امپائر ہوں گے جبکہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے میگا ایونٹ کے 16 نومبر کو کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ کیٹلبرو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے نتن مینن فیلڈ امپائر ہوں گے ، نیوزی لینڈ کے کرس گفانے تھرڈ اور برطانوی مائیکل گف فورتھ امپائر ہوں گے، بھارت کے جاواگل سری ناتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ میں میچ ریفری ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج ممبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان صبح 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔