اداکارہ سجل علی اور بلال عباس کا اپنی آنیوالی فلم کی تشہیر کیلئے ڈانس، محفل لوٹ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ سجل علی اور بلال عباس نے اپنے آنیوالی فلم کی تشہیر کیلئے ڈانس کرکے محفل لوٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور بلال عباس ان دنوں اپنی آنیوالی فلم ”کھیل کھیل میں “کی تشہیر میں مصروف ہیں ، دونوں نے ایمپوریم مال میں اپنی ”فلم کھیل کھیل میں “کی تشہیر کیلئے مشہور گانے پر ڈانس کیا جس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا اور ان کی فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل اور بلال عباس کی فلم ”کھیل کھیل میں “19 نومبر کو 2021 کو ریلیز ہو رہی ہے ۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: حفیظ کی ٹھپے کھاتی بال پر چھکا کیوں مارا ؟ ڈیوڈ وارنر نے وجہ بتا دی