مذہبی آزادی، رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش۔۔ بھارت کیخلاف سخت الفاظ شامل

May 15, 2021 | 18:55:PM
مذہبی آزادی، رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش۔۔ بھارت کیخلاف سخت الفاظ شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کردی گئی،رپورٹ میں بھارت کیخلاف سخت الفاظ شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عدالت نے بابری مسجد کے 32 حملہ آوروں کو بری کردیا، اترپردیش میں گائے ذبح کرنے پر 1700 سے زائد کیسز، چار ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے۔
امریکی کانگریس میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 28 میں سے 10 بھارتی ریاستوں میں تبدیلی مذہب پر قدغنیں،بھارتی سرکار اور میڈیا نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام مسلمانوں پر ڈالا،مقبوضہ جموں اور کشمیر میں محرم کا جلوس نکالنے پر پابندی لگائی گئی اور 2سو عزاداروں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کا اعتراف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عید پر اداکارائو ں نے شوخ لباس کا انتخاب کیوں کیا۔۔وجہ سا منے آ گئی