موجیں ہی موجیں: عیدالاضحیٰ پر 9 چھٹیاں، اہم خبر سامنے آگئی

Jun 15, 2022 | 09:58:AM
عیدالاضحی،چھٹیاں،کویت،اعلان
کیپشن: سرکاری ادارے اتوار 17 جولائی کو دوبارہ کام شروع کر دیں گے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے بعد کویت میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ کویت کی وزراء کونسل نے عید الاضحی کے موقع پر 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق تمام سرکاری ادارے، وزارتیں اور سرکاری ادارے اتوار 10 جولائی سے جمعرات 14 جولائی تک بند رہیں گے۔

 ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔ یوم عرفہ عید الاضحی سے ایک دن پہلے جمعہ کو ہوگا۔ اس لیے امکان ہے کہ شہری جمعہ، 8 جولائی سے پیر، 11 جولائی تک چار روزہ تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔

 سرکاری ادارے اتوار 17 جولائی کو دوبارہ کام شروع کر دیں گے چونکہ کویت میں جمعہ اور ہفتے کو چھٹی ہوتی ہے اس لیے پبلک سیکٹر کو اس موقع پر 9 دن کی چھٹی ملے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے بتا دیا

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کی پیش گوئی کر دی، ماہرین فلکیات کے مطابق عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار اور عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہوگا۔ جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی کہ 10 جولائی اتوار کو عید اور عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی الٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اْس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔