پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقدمات، زیر التوا انکوائریوں میں گرفتاری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری

Jul 15, 2023 | 19:18:PM
پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقدمات، زیر التوا انکوائریوں میں گرفتاری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویزالہیٰ کی درخواست پر 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پرویز الہیٰ کو نامعلوم مقدمات کی گرفتاری سے روک دیا جبکہ عدالت نے پرویز الہیٰ کو زیر التوا انکوائریوں میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا۔  

عدالت نےپرویز الہیٰ کو غالب مارکیٹ میں درج مقدمہ  نمبر 1150 میں بھی حفاظتی ضمانت دیدی، اس کے علاوہ عدالت نے پرویز الہیٰ کو عدم پیروی پر خارج ہونیوالے مقدمہ حفاظتی ضمانت کیلئے مہلت دےدی گئی جبکہ  عدالت نے  اینٹی کرپشن گجرات کی ایف آئی آر نمبر 5/23  میں بھی حفاظتی ضمانت دے دی۔  چوہدری پرویز پرویز الٰہی کو تھانہ غالب مارکیٹ، لاہور کی ایف آئی آر نمبر 1150/23 میں بھی حفاظتی ضمانت دے دی گئی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو پچاس، پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دس دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی،  حفاظتی ضمانتیں جیل سے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے دن سے 10 دن کے لیے دی گئی ہیں۔