عون چودھری اور نعمان لنگڑیاں استعفیٰ دیں گے یا نہیں ؟جہانگیر ترین نے واضح اعلان کر دیا 

Jul 15, 2023 | 13:08:PM
عون چودھری اور نعمان لنگڑیاں استعفیٰ دیں گے یا نہیں ؟جہانگیر ترین نے واضح اعلان کر دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی کی سربراہی میں بڑا سیاسی فیصلہ،استحکام پاکستان کے رہنما عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے ، جہانگیر ترین نے دونوں رہنماؤں کو مستعفی ہونے کی کوئی ہدایت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق  جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی ہے ، حکومت کی مدت پوری ہونے تک ہمارے دونوں اراکین کابینہ کا حصہ رہیں گے ،ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے،موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں،ملک میں سیاسی استحکام کیلئے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے،اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے،ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں،پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر آ گئی،تیل کی قیمت گر گئی

جہانگیر خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے،آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے،استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چکن مزید سستا ہو گیا