مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنادی

Jul 15, 2022 | 19:16:PM
پیٹرول ،قیمت ،مزید ،کمی، مریم نواز ،خوشخبری
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پی پی 168 حلقہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ہے۔ دوران خطاب انہوں نے غریب عوام کو پیٹرول کی قیمت مزید کم کرنے کی نوید سنائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسی طرح عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو یکم اگست کو پیٹرول مزید سستا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں۔ اس لیے لاہور نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور پر بری نظر رکھنے والے جان لیں کہ 17 جولائی کو انہیں یہاں سے مایوس لوٹنا پڑیگا۔ گزشتہ کچھ سالوں سے لاہور یتیم اور لاوارث ہوگیا تھا لیکن اب اچھے دن آچکے ہیں۔ نالائق ایک اور سال حکومت کر جاتا تو لاہور کھنڈر بن جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا: پرائمری سکول پر مٹی کاتودہ گرگیا، 3 بچے ہلاک

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ آج لاہور آرہا ہے، اس سے پوچھنا بنتا ہے کہ تمہارا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟ عمران خان نے اتنے جلسے کیے کیا کسی ایک جلسے میں بھی بزدار کو دیکھا؟ لاہور کے لیے کچھ کیا ہوتا تو آکر منہ دکھاتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی کے چار قیمتی سال ضائع کیے گئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان خود کٹھ پتلی تھا۔ جب شہباز شریف نے میٹرو بس بنائی تو یہ اسے جنگلا بس کہتا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ن لیگ اور تحریک انصاف کی جنگ نہیں بلکہ لاہور اور پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے۔