پنجاب حکومت کا عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ

Jul 15, 2022 | 16:46:PM
عالمی بنک ،رپورٹ جاری
کیپشن: عالمی بنک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت عالمی بینک سے 62 ارب روپے کا قرض لے گی،عالمی بینک پنجاب حکومت کو سپورٹ پروگرام کی مد میں 304 ملین ڈالر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت صوبے کے مالی معاملات چلانے کے لیے عالمی بینک سے رجو ع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔عالمی بینک کا سپورٹ پروگرام صوبے میں بیشتر سیکٹر کے لیے استعمال ہوگا ، پرویڈٹ فنڈ ،ان ریسورس ریونیو ، فنانشل گرنٹی کےلیے بھی فنڈ استعمال کیا جائےگا، جبکہ صوبے میں ٹیکنکل اسسٹنٹ کے لیے 36 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے سابق دور حکومت کے قرض پالیسی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے استعفیٰ منظور کرلیا