صدر مملکت نے استعفیٰ منظور کرلیا

Jul 15, 2022 | 15:31:PM
صدر مملکت عارف علوی،ایاز صادق،استعفیٰ ،منظور،نوٹیفکیشن
کیپشن: ایاز صادق نے وفاقی وزیر اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت نے ایاز صادق کا استعفی منظور کرلیا، جس کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 ایاز صادق نے وفاقی وزیر اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے ایاز صادق کا استعفی منظور کیا۔ ایاز صادق نے 9 جولائی کو وفاقی وزیر اقتصادی امور کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو دھچکا: ایم پی اے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل

دوسری جانب وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب کے سات حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت کیا گیا۔

فوجی اور رینجرز راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ اور جھنگ میں تعینات کی جائے۔ وزارت داخلہ نے باضابطہ آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔