پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر:یو اے ای نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور اماراتی سفارتخانے سے تصدیق کی شرط ختم کردی

Jul 15, 2021 | 19:55:PM
پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر:یو اے ای نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور اماراتی سفارتخانے سے تصدیق کی شرط ختم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات(یواے ای)کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے لازمی تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،پاکستانی کاوشوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے لازمی تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ واماراتی سفارتخانے سے تصدیق لازمی قراردی گئی تھی جس پر وزارت خارجہ نے یو اے ای کے فیصلے کے بعد اعلیٰ سطحی پر ابوظہبی حکام سے ہنگامی رابطہ کیا۔
پاکستانی کاوشوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنا حکم نامہ واپس لے لیا،پاکستانیوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور اماراتی سفارتخانے سے تصدیق کی شرط ختم کردی گئی،متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی ۔
ترجمان دفتر خارجہ اور اماراتی سفیر حماد عبیدابراہیم الزابی نے تصدیق کردی،اماراتی سفیر نے کہاکہ فلائٹ آپریشنز کی بحالی پر صرف نادراکااجراکردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہی درکار ہو گا ،یو اے ای سفارتخانے کہاہے کہ وزارت خارجہ اور سفارتخانے کی تصدیق لازمی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کیلئے تصدیق شدہ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 262میں 82 پائلٹ جعلی تھے۔۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کا انکشاف