ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والا مسیحی نوجوان

Jan 15, 2024 | 10:32:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرزمین پاکستان کی خدمت وحفاظت کے لیے اقلیتی برادری نے بھی بڑھ چڑھ اپنا کردار نبھایا اور اپنی جان کی قربانیاں دیں فرنٹیر کور بلوچستان کےمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سپاہی سنی شوکت نے بھی اپنے خون سے وفا کی لازوال داستان رقم کی شہید کے لواحقین کو سپاہی سنی شوکت کی شہادت پر فخر ہے۔

13 جنوری 2024 کو ضلع کیچ کے علاقے بُلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے چھپ کربزدلانہ حملہ کیا حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں مسیحی برادری کے سپاہی سنی شوکت بھی شامل تھے-

 سپاہی سنی شوکت شہید نے 2018میں فرنٹیر کور بلوچستان میں شمولیت اختیار کی بوقت شہادت سپاہی سنی شوکت شہید کی عمر 24سال تھی سپاہی سنی شوکت شہید نے اپنے سوگوران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلا کیوں ٹوٹا؟ ذمے دار کون؟

 سپاہی سنی شوکت شہید کے بھائی کا بھائی کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ"بھائی کو بچپن سے فورس جوائن کرنے کا بہت شوق تھا سکول میں بھی بھائی کی خواہش ہوتی تھی کہ اسے فورس والا کردار دیا جائے آج ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے بھائی نے وطن عزیز پاکستان کے لیے جام شہادت نوش کیا بھائی کو شروع سے ہی شوق تھا کہ وہ آرمی میں جائے اور شہادت پائے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی افواج پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان کے لیے اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا تو دیں گے۔

اس حوالے سے بہن سپاہی سنی شوکت شہید کا کہنا تھا کہ  سپاہی سنی شوکت شہید کے والد رینجرز میں تھے،جس کی وجہ سے انھیں فوج میں جانے کا شوق پیدا ہوا، ہمارےلیے بہت فخر کی بات ہےکہ ہمارے بھائی نے اس ملک کی خاطر جان دی مسیحی برادری کا یہ پیغام ہے کہ ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم ضرور اپنے ملک کے لیے پیش ہونگے۔

مزید بات کرتے ہوئے  شیپرڈ ایمینول پیسٹر کا کہنا تھا کہ سپاہی سنی شوکت شہید کی شہادت نہ صرف ان کی فیملی بلکہ پوری مسیحی برادری کے لیے باعث فخر ہے، میں سمجھتا ہوں کہ سپاہی سنی شوکت شہید نے جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنے مقصد کوپالیا سپاہی سنی شوکت شہید کی شہادت آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

مزید پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے شاہدرہ فلائی اوور اور امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ