نئی حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟

Feb 15, 2024 | 09:55:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جو حکومت آتی ہے اس کا ایک ہی نعرہ ہوتا ہے ، اب پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، اب ہم نے مہنگائی پر کنٹرول شروع کردیا ہے لیکن عملی طورپر کچھ دکھائی نہیں دیتا۔پہلے تحریک انصاف،اس کے بعد پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کیے۔جس کے بعد رہی سہی کسر حکومت نے پوری کر دی۔اس وقت حالات یہ ہے کہ ہمارا ملک اس وقت معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے لیکن ہم ابھی تک ملکی معیشت پر سیاست کر رہے ہیں۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول بم گرائے غریب پس گیا ، امیر کو کوئی فرق نہیں پڑا، مہنگائی آسمان کو چھونے لگی ،غریب خودکشی پر مجبور ہو گیا لیکن اشرافیہ کو کچھ فرق نہیں پڑا ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔لیکن غریب بیچارے کرے تو کیا کرے ؟؟ اب بھی نگران حکومت جاتے جاتے کچھ ایسے فیصلے کرنا چاہتی ہے جس سے عوام کا کچومر نکل جائے گا۔کیونکہ اطلاعات ہیں کہ ڈیزل 7 روپے 50پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2روپے 82پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 7پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔عوام کے لیے یہی درد سر نہیں۔بلکہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس مزید 67 فیصد تک مہنگی کرنے پر بھی تلی ہوئی ہے۔جس کے لیے آج بھی نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی تعاون کونسل کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس مزید 67 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ صارفین کیلئے گیس 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاہم بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے اضافہ ہو گا۔ذرائع کا وزارت خزانہ کی دستاویزات کے حوالے سے بتانا ہے کہ سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر کیلئےگیس قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا جبکہ پروٹیکٹڈ و رنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔سرکاری دستاویز کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔مزید دیکھیے اس ویڈیو  میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: