لاہور کے باسیوں کیلئے بری خبر ، ایک اور بحران کا سامنا

Feb 15, 2023 | 14:25:PM
لاہور کے باسیوں کیلئے بری خبر ، ایک اور بحران کا سامنا
کیپشن: لاہور کے باسیوں کیلئے بری خبر ، ایک اور بحران کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان ابدالی ) لاہور کے باسیوں کو ایک کے بعد ایک اور بڑے بحران کا سامنا ہے،آٹا پورا ہوا تو گھی اور خوردنی تیل کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، سفید پوش طبقے کیلئے بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

لاہوریوں کو بحران در بحران کا سامنا ہے ۔آٹے کی قطاروں سے جان چھوٹی تو گھی اور آئل کے بحران نے گھیر لیا ۔شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل ختم ہوئے ڈیڑھ ماہ بیت گیا ، سفید پوش طبقہ رل گیا ۔یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل تو درکنار اب درجہ اول اور دوم کا گھی کا سٹاک بھی ختم ہوئے دس روز گزر گئے۔

ضرور پڑھیں : فیکٹریاں بند ہونے کا امکان،صنعتکاروں نے بتا دیا

گھی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ،مہنگائی سے سٹپٹائے شہریون کا کہنا ہےکہ حکمران خدا کا خوف کریں اور  غریب عوام کی ضروریات زندگی کا بھی خیال کریں ۔یوٹیلٹی سٹورز پر دال ماش چھلکا،دال ماش دھلی اوردال مونگ بھی غائب ہوگئی۔