ٹی 20 رینکنگ،محمد رضوان نے پوزیشن پر قبضہ جما لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عالمی ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان نے 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں اور اس کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔جنوبی افریقا کے وان ڈر ڈوسین، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ٹم سیفرٹ، جبکہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
???? Three matches
— ICC (@ICC) February 15, 2021
???? 197 runs at 98.50
The highest run-getter of the #PAKvSA T20I series, @iMRizwanPak, has moved up 116 slots to a career-best position in the latest @MRFWorldwide ICC T20I Rankings for batting.
بولرز میں جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی 3 درجے ترقی کے ساتھ راشد خان کے بعد کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بولر زٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔
علاوہ ازیں ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کےلئے شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا۔
Official Announcement: Multan Sultans announces Mohammad Rizwan as captain of the franchise for #HBLPSL6 pic.twitter.com/dIFD3TKaub
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2021
ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، ٹیم کی بہترین قیادت کرنے والے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔