ہم وطنوں کی محبت ، مسلسل 8 ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ

Feb 15, 2021 | 10:37:AM
  ہم وطنوں کی محبت ، مسلسل 8 ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے  2 ارب ڈالر ترسیلات کی لہر آٹھویں ماہ بھی برقرار رہی۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں 2.27 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جن میں سعودی عرب سے 55، یو اے ای سے 49 اور برطانیہ سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔جنوری میں امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہوئیں۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 16.47 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں۔