گورنر پنجاب نے یونیورسٹیز کے اہم عہدوں پر اضافی چارج کے احکامات جاری کر دیئے

Dec 15, 2023 | 15:49:PM
گورنر پنجاب نے یونیورسٹیز کے اہم عہدوں پر اضافی چارج کے احکامات جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نےپنجاب کی بڑی جامعات میں اہم عہدوں پراضافی چارج کےاحکامات جاری کردیئے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے یونیورسٹیز کے رجسٹرار، کنٹرلر امتحانات ، خزانچی پر مستقل تعیناتیوں کا عمل فوری مکمل کرنیکاحکم دیا گیا ہے ، پروفیسرڈاکٹرناصرحیات کو پرووائس چانسلریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے، پروفیسرڈاکٹرروبینہ کویونیورسٹی آف پنجاب کےسنڈیکیٹ کاممبرنامزدکردیاگیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےرجسٹرارکااضافی چارج ڈاکٹرسارہ کےسپرد،ڈاکٹرجاویداخترگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکےسنڈیکیٹ کاممبرنامزد،
باباگرونانک یونیورسٹی ننکانہ کےکنٹرولرامتحانات کااضافی چارج محمداشرف کےسپرد،پروفیسرڈاکٹرانیلاکمال نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیلئےبورڈآف گورنرزکےممبرنامزد،پروفیسرڈاکٹرجاویداخترمنہاج یونیورسٹی لاہورکےبورڈآف گورنرزکےممبرنامزد،محمدفاروق اعظم کونارووال یونیورسٹی کےخزانچی کااضافی چارج دےدیاگیا،میانوالی یونیورسٹی کےخزانچی کااضافی چارج اسسٹنٹ پروفیسرمطیع الرحمان کےسپرد کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :قبضہ مافیا کا مبینہ سرغنہ منشا بم کی ضمانت منظور