غیر شرعی نکاح کیس،آئندہ سماعت پر عمران خان طلب،حکمنامہ جاری

Dec 15, 2023 | 11:29:AM
غیر شرعی نکاح کیس،آئندہ سماعت پر عمران خان طلب،حکمنامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 18 دسمبر کو طلب کرلیا  جبکہ بشریٰ بی بی کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا ایک صفحہ پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے،تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیا جاتا ہے، حاضری یقینی بنانے کیلئے بشری بی بی 50 ہزار کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

 حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، اور ان کی اسکائپ سے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی، جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں، شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا قریبی ساتھی غدار؟تہلکہ خیز انکشافات