سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو یو اے ای میں داخلے کی اجازت مل گئی

Aug 15, 2021 | 18:04:PM
سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو یو اے ای میں داخلے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے چینی کورونا ویکسین سائنو فارم لگوانے والے مسافروں کو ملک میں آنےکی اجازت دے دی۔
دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی،مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دیناہوگی۔
یو اے ای حکومت کے مطابق سائنوفارم،فائزر،سپوتنک اور ایسٹرازینیکاویکسین لگوانے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔
یو اے ای جانے والے مسافروں کو اپنی تفصیلات میں کورونا ویکسی نیشن کی پہلی اور دوسری ڈوز کی تفصیل دینا ہوگی،ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پرکیو آرکوڈ نہ ہونے پر دفتر خارجہ سے تصدیقی مہرلگوانا ہوگی۔
حکام کے مطابق یواے ای کی میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنے کے بعد فیصلہ 5دن میں کرےگی اور یو اے ای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کابل میں داخل۔۔کسی سے انتقام نہیں لیں گے:افغان وزیر داخلہ