طالبان کابل میں داخل۔۔کسی سے انتقام نہیں لیں گے ۔عام معافی کا اعلان

Aug 15, 2021 | 14:38:PM
طالبان کابل میں داخل۔۔کسی سے انتقام نہیں لیں گے ۔عام معافی کا اعلان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل  میں داخل ہوگئے ، ترجمان طالبان نے عام معافی کا اعلان کرتے ہوءے کہا ہے کہ دارالحکومت میں پُرامن طریقے سے داخل ہوئے ہیں اور کسی سے انتقام  لینے کا کوئی ارادہ نہیں،حکومتی اور فوجی افسروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ 

قائم مقام افغان وزیر داخلہ عبدالستار میرزاکوال نے اقتدار کی منتقلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کابل میں کوئی لڑائی نہیں ہوگی اور عبوری ادارے کو اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہو گی ،  افغانستان کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ طالبان کابل میں تمام اطراف سے داخل ہوگئے۔ سائرن بج رہے ہیں اور چاروں طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جب کہ فضا میں ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔افغانستان میں ترجمان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ دارالحکومت کو طاقت کے ذریعے فتح کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی سے انتقام لیں گے۔ ہمارے جنگجو کابل کے داخلی دروازوں پر کھڑے ہیں اور پُر امن طریقے سے داخل ہونا چاہتے ہیں۔

  عالمی میڈیا کے ذرائع کے مطابق طالبان اور کابل میں صدارتی محل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کے بعد داخلی دروازوں پر موجود طالبان جنگجوؤں کو دارالحکومت کے مرکز میں داخل ہونے کا حکم دیا جائے گا۔کابل میں اہم سرکاری عمارتیں خالی کرائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںطالبان کاطورخم بارڈر پرقبضہ،افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے