پاکستان کو پانی کی فراہمی معطل کرنے کی بھارتی دھمکی،اصل حقیقت سامنے آگئی

Apr 15, 2023 | 22:02:PM
پاکستان کو پانی کی فراہمی معطل کرنے کی بھارتی دھمکی،اصل حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) پاکستان کو پانی کی فراہمی معطل کرنے کی بھارتی دھمکی کی سوشل میڈیا پر فیک نیوز ،  بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کو  لکھے خط کو بنیاد بنایا گیا۔

فیک نیوز کے مطابق بھارتی خط میں 90 دن بعد پاکستان کو پانی کی فراہمی معطل کرنے کی دھمکی دی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے 25 جنوری 2023 کولکھے گئے خط میں سندھ طاس معاہدے کو پانی کی تقسیم پر ہونے والا سب سے کامیاب معاہدہ قرار دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نےآرٹیکل 12 کے تحت  یہ تجویز دی ہے کہ معاہدے میں کچھ ابہام ہیں جن کا حل نکالنے کے لئے دوطرفہ بات چیت ضروری ہے۔اس معاہدے میں کوئی بھی تغیر و تبدیلی صرف اور صرف باہمی اتفاق رائے سے ہی ہو سکتی ہے،بھارتی خط میں لکھا تھا کہ ابتداء کےلئے پاکستان 90 دن میں کوئی تاریخ تجویز کر دے۔

بھارتی خط کے جواب میں پاکستان نے 1 اپریل 2023 کو تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کمشنر لیول مذاکرات کے لئے رضامندی کا اظہار کیا۔جہاں تک پانی کی بندش کا سوال ہے تو یہ نہ تو سیاسی و سفارتی لحاظ سے اور نہ ہی تکنیکی بنیادوں پرممکن ہے۔

واضح رہے کہ خط کے مندرجات کو سوشل میڈیا پر توڑ مروڑ کر فیک نیوز کو جنم دیا گیا۔اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے انتباہ کیا کہ فیک نیوز کو پھیلا کر ملک دشمن پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنا جائے۔