حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی کیلئے ریفرنس دائر کرنیکا اعلان

Apr 15, 2021 | 17:20:PM
حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی کیلئے ریفرنس دائر کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے لئے ضروری کارروائی جاری ہے،کل تحریک لبیک کو ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سعدرضوی کی گرفتاری پر ردعمل کسی صورت قابل قبول نہیں تھا،ٹی ایل پی کے کالعدم کرنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوجائیگا۔ہم ان سے بات کر رہے تھے وہ اپنا مسودہ تیار کر رہے تھے۔پتہ چلا اپریل 20 کو دھرنا دینے کی تیاریاں تھیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کی کہ بات چیت سے مسائل حل ہو جائیں۔وہ چوتھی دفعہ بھی اسلام آباد آنے کیلئے بضد تھے۔ان کے ارادے خوفناک تھے وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تھے۔مظاہرین کے تشدد سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 580 پولیس جوان زخمی ہوئے۔ملک میں امن و امان کیلئے پویس جوانو ں نے جانیں دیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں سپیکر اسمبلی سے ملنے کا بھی کہا تھا کہ متفقہ متن آ جائے،ہم نے بھرپور کوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے انہیں سمجھایا جائے۔ٹی ایل پی سے مسلسل رابطے میں رہا، کوشش تھی کہ وہ نظام کا حصہ بنیں۔حکومتوں کا کام منت سماجت نہیں ہوتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پہلے جو کیا سوچ سمجھ کر کیا، آئندہ بھی جو کرینگے سوچ سمجھ کر کرینگے، کسی کو نہیں چھوڑا جائیگا، کسی کو معاف نہیں کرینگے ، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اس کو ہاتھ میں لے لے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ