خوشخبری۔۔۔وزیر خزانہ کاآٹے اور چینی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

Sep 14, 2021 | 12:46:PM
خوشخبری۔۔۔وزیر خزانہ کاآٹے اور چینی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ آٹا، چینی اور ضروری اشیا کی قیمت میں چند روز میں کمی آجائیگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے، مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔ لوگوں کی آمدن بڑھانی ہے، احساس پروگرام کے تحت آٹا، چینی اور دیگر ضروری اشیاپر اسی ماہ ٹارگٹڈ سبسڈیز دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو صحیح قیمتیں دینے کے لیے آڑھتی کا کردار ختم کرنے جارہے ہیں۔ کسان سے لے کر ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، ریٹیلر کا پرافٹ مارجن کم کریں گے، زرعی پیداوار کم ہونے سے کسان متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور طلب و رسد میں تعطل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی مدد کرنی ہے، پاکستان روپے میں افغانستان کو  برآمدات کرےگا۔انہوں نے کہا کہ 450 ملین ڈالرز کی ویکسین درآمد کی گئی، گھبرانے کی ضرورت نہیں، تجارتی خسارہ کنٹرول میں رہے گا، یکم اکتوبرسےبجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں ،کوئی علم نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018 میں قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 74 فیصد تھی، 2020 میں قرض بلحاظ جی ڈی پی 85.7 فیصد تک پہنچ گئی، 2021 میں قرضوں کی شرح کم ہو کر 81.1 فیصد پر آگئی۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت 10 اداروں میں بہتری لا کر ان کی نجکاری کرے گی، وزارتوں کے پاس ان اداروں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، اس مقصد کیلئے نجکاری کمیشن میں بورڈ قائم کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    ازیان، ماما اور بابا آپ سے بہت محبت کرتے ہیں