حکومت کےساتھ چلنا مشکل ۔ مسلم لیگ (ق)۔فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کر مل گیا

Nov 14, 2021 | 23:14:PM
مہنگائی۔بیروزگاری۔ تشویش۔ مسلم لیگ ق
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا اہم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چودھری پرویز الٰہی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ملکی صورتحال پر شدید تشوش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کیں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات اور بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ قابل تشویش ہے اس لئے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں گے ؟عام آددمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے ۔جلاس میں فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الٰہی کو سونپ دیا گیا ۔
۔اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں ، عام آدمی اذیت میں مبتلا ہے جبکہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ، عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے ، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔جلاس میں وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ ،مونس الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا شریک ہوئے۔ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی اور مسز فرخ خان ،صوبائی وزرا حافظ عمار یاسر اور باو¿ رضوان ،ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ ،ڈاکٹر محمد افضل اور احسان الحق چودھری ،شجاعت نواز اجنالہ اور خدیجہ عمر مفتی عبیدالرحمٰن اورشافع حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی پیرا سیلنگ کرتے ویڈیو وائرل