ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار،قومی ادارہ صحت کی تصدیق 

Mar 14, 2024 | 19:43:PM
ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار،قومی ادارہ صحت کی تصدیق 
کیپشن: پولیو وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکارہو گیا،قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کردی۔
این آئی ایچ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پولیو وائرس کا شکار ڈھائی سالہ بچہ 2024 کا پہلا پولیو کیس ہے، بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیوکا کیس13 سال بعدسامنے آیا ،22فروری کوبخاراورکمزوری کی شکایت پر بچے کے ٹیسٹ کرائے گئے،قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بچے میں پولیو وائلڈ وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخابات؛ اسلام آباد سے کس جماعت کے امیدوار نے میدان مار لیا، بڑی خبر آگئی