تیل کی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، عالمی منڈی میں خام تیل کتنا سستا ہو گیا؟

Mar 14, 2022 | 14:47:PM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا
کیپشن: خام تیل سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوگیا۔ ایک دن میں لندن بریٹ آئل سوا تین فیصد سستا ہوکر ایک سو نو ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔رواں سال میں اب تک خام تیل کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔امریکی خام تیل ایک دن میں تین ڈالر اسی سینٹس فی بیرل تک سستاایک سو پانچ ڈالر پچاس سینٹس فی بیرل تک آگیا۔
لندن بریٹ آئل بھی ایک دن میں 3 ڈالر 40 سینٹس سستا ہوگیا۔برینٹ آئل تین فیصد کمی کے بعد ایک سو نو ڈالر بیس سینٹس فی بیرل تک گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے 24 فروری کو یوکرین حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی تھی۔رواں سال میں اب تک خام تیل کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت کے بعد مثبت نتائج آنے کی توقع ہے۔ساتھ ہی امریکی فیڈرل ریزرو کا اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس 15 اور 16 مارچ کو ہوگا۔جس میں کمیٹی شرح سودمیں اضافےکافیصلہ کیاجائےگا۔

مزیدپڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ