کرونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے3 سب سیکٹرسیل 

Mar 14, 2021 | 23:59:PM
 کرونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے3 سب سیکٹرسیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک دن میں 345 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے آئی ایٹ 4،ایف الیون 1 اورآئی 10 ٹو سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت میں کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کی اجازت ہوگی۔دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملے سے زیادہ عملے کو بلانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
 شہر میں کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکس کوجمعہ،ہفتہ،اتوارکومکمل طور پر بند رکھا جائے گا اورکسی بھی طرح شہر میں انڈورسرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں تمام تہواروں اور اجتماعات کو جاری کردہ این او سی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے خط کے مطابق اسلام آباد کے آئی ایٹ 4،ایف الیون 1 اور آئی 10 ٹو سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ سب سیکٹرایف الیون ون، آئی ایٹ فوراورآئی ٹین ٹو میں کرونا کے 280 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرویلنس کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کے گھر والوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
این سی او سی نے ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور بین الاقوامی سفر پر پابندی کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔