مسترد ووٹ ۔۔ نتیجہ چیلنج نہیں ہوسکتا۔۔ انور منصور ۔۔کیا جا سکتا ہے۔۔ اشتر اوصاف

Mar 14, 2021 | 18:42:PM
مسترد ووٹ ۔۔ نتیجہ چیلنج نہیں ہوسکتا۔۔ انور منصور ۔۔کیا جا سکتا ہے۔۔ اشتر اوصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کہا ہے کہ مسترد شدہ ووٹ کامعاملہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
 ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اگر ووٹ پر کوئی نشان لگ جائے جس سے ووٹ قابل شناخت ہو تو وہ ووٹ مسترد ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے2007 میں ایک کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ ووٹر کی نیت اگر کسی بھی طرح ظاہر ہوجائے تو اس کو رد کیا جا سکتا ہے اور 2013 میں بھی ایک کیس میں ایسا ہی فیصلہ دیا تھا۔
دریں اثنا نجی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہاکہ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ ہونا چاہئے تھا،جب میں نے بیلٹ پیپر نہیں دیکھا تھا تو اس میں ابہام موجود تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نام پر مہر لگائی جائے تو وہ ووٹ مسترد نہیں ہوتا،پریذائیڈنگ آفیسر کی رولنگ سن کر افسوس ہوا۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ آرٹیکل199کے تحت عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔