مئیر کراچی ،حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

کراچی کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،پیپلز پارٹی بھی ہمارا ساتھ دے۔امیر جماعت اسلامی کراچی

Jun 14, 2023 | 11:58:AM
مئیر کراچی ،حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی  حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ۔

کراچی مئیر کیلئے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق پر بلا مقابلہ منتخب چیئرمینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 9 ٹاؤن جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے،چار ٹاؤن ایسے ہیں جہاں جماعت اسلامی جیت چکی ہے لیکن وہاں ایک ایک یوسی پر دھاندلی ہوئی ہے،سب سے زیادہ اورنگی ٹاؤن میں یہ مسلہ پیش آیا ہے،اورنگی ٹاؤن ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہیں

ظاہر پیپلز پارٹی نے اورنگی ٹاؤن ہم سے چھینا ہے جسکے خلاف ہم عدالت گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن ہمیں ملے گا،چنیسر ٹاؤن بھی ہم سے چھینا گیاہے ہم اس کے خلاف بھی عدالت جائیں گے،عوام کے مینڈیٹ کو ضائع جانے نہیں دیں گے،شہر کے مختلف علاقوں سے بلا مقابلہ منتخب چیئرمینز میرے ہمراہ موجود ہیں،نارتھ ناظم آباد میں ویل آرگنائزڈ آبادی بنائی گئی تھی،بدقسمتی سے تباہی کے دہانے پر آگئی ہے،جماعت اسلامی اسے دوبارہ ویل آرگنائزڈ کرے گی،ہماری پوری ٹیم یہاں موجود ہے،جماعت اسلامی نے کراچی میں ایک بڑی کامیابی سمیٹی ہے،جماعت اسلامی کے لوگ جب فیلڈ میں نکلتے ہیں تو کام ہوتا ہے،کل میئر کا انتخاب ہورہا ہے،جماعت اسلامی او پی ٹی آئی کا نمبر ہے وہ 193 ہے

جبکہ پیپلز پارٹی 155 سیٹیں ہیں۔

ضرور پڑھیں :کراچی میں طوفان کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ بھی بڑے گی

مجھے نہیں معلوم کہ ن لیگ او ر جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی بھی ہے یا نہیں،پیپلز پارٹی سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہو ں،ہم نے پہلے بھی بیٹھ کر بات کی ہے،ہم ذاتی دشمنی پر نہیں جاتے ،ایک پیشکش کرنا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی سے،پیپلز پارٹی بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دے،ہم آپ سے تمام اختلافات بھول جائیں گے،ہم نہیں چاہتے ہیں کہ یہ شہر مزید تباہ  نہ ہو،اگر پیپلز پارٹی اس ہمارے نمبر کو مان لیتی ہے ،پارٹی پالیسی کے خلاف جو فیصلہ دیگا اس پر پارٹی پالیسی لاء لگے گا،اگر کوئی امیدوار نہیں آتا تو اس کی ذمہ داری حکومت اور الیکشن کمیشن پر آئے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میئر کا انتخاب کالعدم ہوجائے،جو ووٹ غلط ڈالے گااسکا ووٹ کاؤنٹ بھی نہیں ہوگا،ساتھ ہی وہ ڈی سیٹ بھی ہوجائے گا،اس سے بہتر ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری بات مان لے،پیپلز پارٹی کی جانب سے جو صحیح طریقے سے جیتا ہے جماعت اسلامی اسکی کامیابی کو مانتی ہے،نعمت اللہ خان نے فنڈز کو نچلی سطح تک منتقل کیا،آصف علی زرداری صاحب اور بلاول بھٹو شہر کی بھلائی کے لیے جماعت اسلامی کی بات مان لیں،میں پھر عرض کرتا ہوں جتنے لوگ بھی آپ نے غائب کئے ہیں انہیں موقع دیں کہ وہ کل ووٹ کاسٹ کریں،مجھے یقین ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارا ساتھ دے گی۔

یقیناً جو لوگ غائب ہورہے ہیں اسکی ذمہ داری حکومت اور الیکشن کمیشن پر ہے،میں تمام اختلافات سے ہٹ کر پیپلز پارٹی کو پیشکش دے رہا ہوں،شعر و شاعری کی جارہی ہےاس شعر میں شاعر کیا کہہ رہا ہے؟شاعر اس شعر میں رات کو لوگوں کو غائب کررہا ہے۔