بلند پرواز ڈالر کی اڑان رک گئی،قیمت میں مزید کمی

انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ جاری،ڈالرز کا ریٹ مزید گر گیا ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا

Jun 14, 2023 | 10:49:AM
بلند پرواز ڈالر کی اڑان رک گئی،قیمت میں مزید کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان،سعید احمد)کاروباری ہفتے کا تیسرا روز، انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ جاری،ڈالرز کا ریٹ مزید گر گیا ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا ۔

بدھ کے روز ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو امریکی کرنسی مزید گرگئی ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 97پیسے کمی دیکھی گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 287روپے کا ہو گیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں :چینی کرنسی میں کاروبار ،امریکی ڈالر کو ترک کردیا جائے گا،پاکستان نے بڑا معاہدہ کرلیا ،امریکا حیران

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے سے گھٹ کر 295.50 روپے تک گرگیا ،دو روز میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9.50 روپے سستا ہوچکا ہے ،اوپن مارکیٹ میں یورو 321 روپے پر برقرار ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے کمی سے 371 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1 روپے سستا ہوکر 81.80 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے سستا ہوکر 78.50 روپے تک گرگیا۔

منگل کے روز ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کی جانب سے موصول ہونے والے اعدادو شمار  کے مطابق ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی بری کمی  دیکھی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے سے کم ہوکر 298 روپے تک گرگیا ، یورو 2 روپے کمی سے 321 روپے کا ہوگیا  ،میں برطانوی پاونڈ 4 روپے سستا ہوکر 373 روپے تک گرگیا  ،امارتی درہم کی بات کی جائے تو اس کی قدر میں 70 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد درہم 82.80  روپے پر آگیا ،سعودی ریال 1 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 79 روپے تک گرگیا۔