آٹا پہنچ سے دور،قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا

Jul 14, 2023 | 12:41:PM
آٹا پہنچ سے دور،قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار)مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی اہم بنیادی کھانے پینے کی اشیاء شہریوں کی قوت خریدسے باہرہونے لگی۔

ریٹیل کی سطح پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،ڈھائی نمبرآٹا135روپے کلوسے بڑھ کر150روپے کلواورکہیں اس سے زائدپرفروخت ہونے لگا۔
چکی کافی کلوآٹا160روپے کلوسے بڑھ کر164روپے سے 170روپے کلوتک دستیاب ہونے لگا،فائن آٹا 150روپے کلوسے بڑھ کر160روپے اورکہیں اس سے بھی زائدقیمت پردستیاب ہونے لگا۔
کمپنیوں کاآٹے کا5کلوکاتھیلا 750روپے سے بڑھ کر830روپے تک پہنچ گیا،کمپنیوں کے آٹے کا10کلوکاتھیلا 1500روپے سے بڑھ کر1660روپے تک دستیاب ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان  کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی