حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی۔حمزہ شہباز

Feb 14, 2022 | 15:48:PM
حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی  ؟حمزہ شہباز
کیپشن: حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی  ؟حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے  آج لوگوں سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے ، کسان کھاد کیلئے ترس رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے معاملے پر کمیٹی بن چکی ہے لیکن خان صاحب بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق جواب کیوں نہیں دیتے ؟ ان کے احتساب کا وقت آچکا ہے ۔

دوسری جانب مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی سی ای سی کا اجلاس بلانے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے؟ اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے گزشتہ روز شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی کے سی ای سی اجلاس بلانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب فرما رہے ہیں کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے اس لیے حکومت کے اتحادیوں سے ملاقات کر رہی ہے لیکن اس اجلاس کے بلانے کے بعد سب کو پتا چل گیا ہے کہ گھبرا کون رہا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مدد مانگی تھی ، جس پر چودھری برادران نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملکی مفاد میں کریں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں:      ملکی درآمدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان ، آئی ایم ایف نے خبر دار کردیا