سینیٹ انتخابات، بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ24 نیوز)بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے دوسرے روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔دو روز سے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بی اے پی کی جانب سے جنرل نشست پر کیپٹن (ر) عبدالخالق جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سعید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،بی اے پی کی جانب سے خواتین کی نشست پر ثمینہ ممتاز،شانیہ خان اور کاشفہ گچکی کے کاغذات فارم جمع کرائے ۔
خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان نیشنل پارٹی کے نسیمہ احسان نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے،جنرل نشست پر بی این پی عوامی کے اسرار اللہ زہری اور بی این پی مینگل کے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے،ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بھی کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے،اقلیتی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے خلیل جارج اور بی این پی کے سنیل کمار نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔