یہ کہنا صحیح نہیں کہ حارث نے کھیلنے سے منع کیا، ثمین رانا

Dec 14, 2023 | 22:52:PM
یہ کہنا صحیح نہیں کہ حارث نے کھیلنے سے منع کیا، ثمین رانا
کیپشن: حارث رؤف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا ہے کہ یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ حارث رؤف نے کھیلنے سے منع کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حارث رؤف نے4 سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا، یہ کہنا صحیح نہیں کہ حارث نے کھیلنے سے منع کیا۔ٹیم منیجر لاہور قلندرز کے مطابق ٹیم میں جہاں تبدیلی کی ضرورت ہوگی وہاں تبدیلی کریں گے، طیب عباس ہماری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ثمین رانا نے کہا کہ افغان سٹار آل راؤنڈر راشد خان کی سرجری ہوئی ہے اس لیے انہیں مختلف کیٹیگری میں رکھا، راشد خان کا جنوری تک کنفرم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگرکسی فرنچائز کوکوئی کھلاڑی پسند ہے تو اس کی ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ کریں،اگر کوئی کھلاڑی چھوڑنا چاہتاہے تو وہ چھوڑسکتا ہے۔ٹیم منیجر کے مطابق پاکستان کی لیگ پاکستان میں نہ ہو تو مقصد ہی فوت ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس؛عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر، بنچ تبدیل ،سربراہی کون کریگا؟اہم خبر آ گئی