سموگ کا پھیلاؤ: تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

Dec 14, 2022 | 14:20:PM
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر رات دس بجے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا
کیپشن: مارکیٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر رات دس بجے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اتوار کے روز دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک دوکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔

  لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی سی محمد علی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اور پنجاب حکومت کے وکیل سمیت دیگر متعلقہ افسران عدالت میں پیش  ہوئے۔ ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیٹی حناء حفیظ اللہ اسحاق اور سید کمال حیدر نے رہورٹ پیش کی۔

عدالت نے ریسٹوارنٹ چار دن پیر سے جمعرات رات دس بجے جبکہ جمعہ سے اتوار تک رات گیارہ بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو ہفتے میں تین روز بند رکھنے کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پراہیوٹ دفاتر کو دو روز میں گھروں سے کام کرنے کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو سیل اور 2 لاکھ جرمانہ کرنے کا حکم دینے کا عندیہ دیا۔