مینارپاکستان جلسہ: کار سرکار میں مداخلت ، دھمکیاں ، توڑ پھوڑ پر مقدما ت 

Dec 14, 2020 | 12:18:PM
مینارپاکستان جلسہ: کار سرکار میں مداخلت ، دھمکیاں ، توڑ پھوڑ پر مقدما ت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پابندی کے باوجود گریٹر اقبال پارک میں  جلسہ منعقد کرنے پر پی ڈی ایم جلسے سے متعلق 2 مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ لاری اڈہ میں سکیورٹی عملے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سے ایک مقدمہ سکیورٹی سپروائزر محمد یوسف اور دوسرا ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک مقدمہ 11اور دوسرا مقدمہ 12دسمبر کو درج کیا گیا۔مقدمات میں دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی اور کار سرکار میں مداخلت اور 10 سے زائد لوگوں کے جمع ہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 20 سے 25 افراد نے  گیٹ  نمبر5 کو ہتھوڑے اور اینٹوں کی ضرب مار کر توڑا اور  سیکورٹی گارڈ کو دھکے مارتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔دوسرے مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق پی ڈی ایم کارکنوں نے جمع ہوکر نعرے بازی کی اور  کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے زبردستی گاڑیوں کو بمعہ سامان پارک کے اندر داخل کروایا۔