موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

Aug 14, 2022 | 15:23:PM
موسلادھار, بارشوں , پیشگوئی، الرٹ جاری ,محکمہ موسمیات, پنجاب
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 16 اگست سے موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی کردی اس حوالے سے  پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں، پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں,16اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ  ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ  رہنے کی ہدایت کر دی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں،ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہو کر آپریشن میں حصہ لیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔ڈی واٹرنگ سیٹس،ضروری مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری