واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،مزیدنئے فیچرز متعارف

Apr 14, 2023 | 12:51:PM
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،مزیدنئے فیچرز متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صارفین کے بہتر تحفظ کیلئے واٹس ایپ نے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیے۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا ان نئے فیچرز سے متعلق کہنا ہے کہ ان فیچرز سے صارفین کو آن لائن میسجنگ کے دوران بہتر تحفظ ملے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے مزید تین نئے فیچرز متعارف کرائے گئے جن میں  اکاؤنٹ پروٹیکٹ، ڈیوائس ویری فکیشن اور آٹو میٹک سکیورٹی کوڈز شامل ہیں۔

ایک بلاگ کے ذریعے کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز سے صارفین کو پیغامات پر زیادہ اور بہتر کنٹرول ملے گا اور یہ نئے فیچرز اگلے ماہ صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مرنے کے بعد بھی زندہ رہنا کیسے ممکن؟

اکاؤنٹ پروٹیکشن کے سکیورٹی فیچر سے اکاؤنٹ محفوظ ہو گا جو ایک ڈیوائس سے دوسری پر منتقل بھی کیا جا سکے گا۔ اس کے تحت جب کوئی صارف اپنا اکاؤنٹ ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر منتقل کرے گا تو اسے واٹس ایپ کی جانب سے ایک پیغام مل جائےگا اور اس کی تصدیق بھی کی جائے گی۔ یہ تصدیق پرانی ڈیوائس پر ہی کی جائے گی کہ کیا واقعے ہی میں اکاؤنٹ کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو معلوم ہو جائے گا کہ ان کا اکاؤنٹ ان کی اجازت کے بغیر منتقل تو نہیں کیا جا رہا۔

ڈیوائس ویری فکیشن فیچر سے اکاؤنٹ کو ہیکرز کے حملے سے محفوظ کرنے میں مدد حاصل ہو گی اور ان کے حملے سے تحفظ بھی ملے گا۔ موبائل ڈیوائسز کو ہیکرز کی جانب سے بلا اجازت واٹس ایپ کے ذریعے غیر ضروری پیغامات بھیجنے کیلئے استعمال کیے جانے کا خطرہ ہر وقت لاحق رہتا ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے اکاؤنٹ کنٹرول کرنے کی کوششوں کی روک تھام ممکن ہو گی۔ اس مقصد کیلئے ہیکرز کے کنکشن کو واٹس ایپ کی جانب سے خود بخود بلاک کر دیا جائے گا۔

آٹو میٹک سکیورٹی کوڈز فیچر سے صارفین کو تصدیق کرنے میں آسانی ہو گی کہ مطلونہ شخص ان کی بات چیت سے محفوط ہے یا نہیں۔ کی (Key) ٹرانسپیرنسی پر مبنی یہ فیچر صارفین کو اپنے طور پر معلوم کرنے میں مدد کرے گا کہ جس سے بات کی جا رہی ہے وہ محفوظ ہے بھی یا نہیں۔ کمپنی کی مطابق اس کی ٹراسپیرنسی سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔